خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ رياست اڑيسہ مغربي بنگال اور آندھرا پرديش ميں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرديا گيا ہے -اس وقت رياست اڑيسہ خطرناک طوفان کے انتہائي قريب پہنچ جانے کي وجہ سے شديد بارشوں کي لپيٹ ميں ہے -ہندوستان کے محکمہ موسميات نے اعلان کيا ہے کہ فائيلين ايک خطرناک سمندري طوفان ہے جس کي رفتار ايک سو پينتيس ميل في گھنٹہ ہے -بتايا جارہا ہے کہ طوفاني لہروں نے جن کي اونچائي سات فٹ اونچي ہوسکتي ہيں ہندوستان کے مشرقي ساحل سے ميانمار کے مغربي ساحل تک سولہ سو کلو ميٹر کے رقبے کو اپني لپيٹ ميں لے رکھا ہے -ادھر فلپائن ميں ناري سمندري طوفان سے ايک پوليس افسر سميت کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہيں -فلپائن ميں ناري طوفان کي وجہ سے ساحلي علاقوں ميں بجلي منقطع ہوگئي ہے اور بہت سے عمارتين منہدم ہوگئي ہيں

























.....
/169